آئینی ترمیم کا معاملہ :بڑوں کی بیٹھک آج لاہورمیں سجےگی

0
17

26ویں آئینی ترمیم کےلئے آج لاہورمیں پانچ بڑوں کی بیٹھک سجےگی۔
ذرائع کےمطابق 26ویں آئینی ترمیم کےلئے لاہورمیں بڑاسیاسی کھڑاک ہونےکاامکان ہے ،صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف بھی آج شام کولاہورپہنچےگے۔آئینی ترمیم کےلئے فیصلہ کن دن آ گیا ،پانچ بڑے سر جوڑ کر بیٹھیں گے،صدر مملکت آصف علی زرداری مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہونگے ۔رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئینی ترمیم کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمان کا لاہور پہنچنے سے قبل پی ٹی آئی قیادت سے بھی رابطہ ہے اسلام آباد میں ملاقات طے ہے،آئینی ترمیم پیش کرنے کےلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 17 اکتوبر کوطلب کر لئے گئے۔

Leave a reply