اداکارہ نورنےاپنی شادیوں سےمتعلق اہم انکشاف کردیا

0
18

سابق اداکارہ نوربخاری نےانکشاف کیاہےکہ اُن کی تین مردوں سےچارشادیاں ہوئی ہیں۔
اداکارہ نوربخاری نےحال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں پراداکارہ سےاُن کی نجی زندگی سمیت شوبزکیریئربارےسوال وجواب کئےگئےاوراداکارہ نےدوران گفتگواپنی نجی زندگی بارےایک بہت ہی بڑااوردلچسپ انکشاف کیا۔
اداکارہ نوربخاری سےشادیوں کےبارےمیں سوال کیاگیاتوانہوں نےجواب دیتےہوئےکہاکہ ہم ایک ایسےمعاشرےمیں رہتےہیں جہاں ایک سےزیادہ شادیاں قبول نہیں کی جاتی مگرغیرازدواجی تعلقات قبول کئےجاتےہیں۔
اداکارہ نےشادی بارےبات کرتےہوئےکہاکہ میری پہلی شادی کب ہوئی تھی مجھےاس کی تاریخ یادنہیں اورنہ ہی میں اس کویادکرناچاہتی ہوں کیونکہ یہ ایک تلخ حقیقت تھی اس لئےمیں اپنےحال میں ہی خوش ہوں۔
نورنےکہاکہ میری تمام شادیاں محبت کی تھیں، مگربدقسمتی سےمیری شادیاں کامیاب نہ ہوئیں لیکن میں اپنی موجودہ شادی سے خوش اور مطمئن ہوں۔ لوگوں نے افواہیں اُڑائیں کہ میں نے پانچ شادیاں کی ہیں، اگر وہ یہ بھی کہہ دیں کہ نور نے دس شادیاں کی ہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اداکارہ کاگفتگوکوجاری رکھتےہوئےکہناتھاکہ میں نے تین مردوں سے چار بار شادیاں کی ہیں یعنی میں نے اپنے موجودہ شوہر عون چودھری سے دو بار شادی کی ہے۔پہلی شادیوں سےمیری کوئی اولادنہیں ، میرے تینوں بچوں کے والد عون چودھری ہی ہیں۔
نوربخاری کامزیدکہناتھاکہ میری بڑی بیٹی 11سالہ فاطمہ ، دوسری بیٹی شہربانو کی عمر 4 سال جبکہ بیٹے محمد علی رضا کی عُمر ایک سال ہے۔
واضح رہےکہ اداکارہ نوربخاری نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے پرشادیوں کی وجہ سےاکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

Leave a reply