امریکہ: شدیدبارشوں اورسیلاب سے13افرادہلاک،متعددزخمی

0
28

امریکہ میں شدیدبارشوں اورسیلاب نےتباہی مچادی مختلف حادثات میں 13افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
امریکی ریاست کینٹکی میں11،جارجیامیں ایک اورمغربی ورجینیامیں ایک شخص بارشوں کےباعث سیلاب کی زدمیں آکرہلاک ہوگیاجبکہ متعددلاپتہ ہوگئےجس کی وجہ سےہلاکتوں کی تعدادمیں اضافےکاخدشہ بھی بڑھ رہاہے۔
موسلادھاربارشوں کےباعث نظام زندگی معطل ہوکررہ گیا،40ہزارگھربجلی سےمحروم ہوگئے۔لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے۔
امریکی ریسکیوحکام کاکہناہےکہ گھروں اورسڑکوں پرگاڑیوں میں پھنسےایک ہزارسےزائدافرادکوریسکیوکرلیاگیا،کینٹکی،جارجیا،الاباما،ورجینیااورشمالی کیرولینامیں رواں ہفتےطوفان کی وارننگ بھی جاری کردی گئی۔

Leave a reply