امریکی صدارتی انتخابات:ڈونلڈٹرمپ نےاہم فیصلہ کرلیا

0
15

امریکامیں صدارتی انتخابات سےقبل ڈونلڈٹرمپ نےاپنی سیاسی حریف کملاہیرس کےساتھ مزید مباحثے سےانکارکردیا۔
سوشل میڈیاپروائرل بیان میں امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک مباحثہ بائیڈن اور دوسرا کملا ہیرس کے ساتھ ہوا، تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔ کملاہیرس کےساتھ ایک اورمباحثےمیں حصہ نہیں لیں گے۔
یادرہےکہ دوروزقبل امریکی نشریاتی ادارےاےبی سی نیوزکےزیراہتمام ایک مباحثےکاانتظام کیاگیا۔جس میں ڈونلڈٹرمپ اورکملاہیرس نےایک دوسرےپرالزامات کی بوچھاڑکی تھی۔یہ مباحثہ تقریباً 90منٹ تک چلاتھا۔
مباحثے میں معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں سمیت اہم داخلی اور خارجہ امور پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔
بیشتر مبصرین کا کہنا تھا مباحثے میں کملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ پر بازی لے گئیں تھیں تاہم کچھ کا خیال اس کے برعکس تھا۔
واضح رہےکہ امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔

Leave a reply