ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کوحادثےپرصدرمملکت آصف علی زرداری سمیت اہم شخصیات نےدلی رنج وغم کااظہارکیااورقیمتی انسانی جانوں کےضیاع پرافسوس کااظہارکیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کے حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
صدر مملکت نے وزارت خارجہ کو میتوں کو پاکستان لانے، زخمیوں کو بروقت امداد پہنچانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے لئے دعا مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکااظہارافسوس:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےایران میں پاکستانی زائرین کی بس کوحادثےپر اظہارِ رنج و غم کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکاکہناتھا کہ پاکستانی زائرین کی گاڑی کو حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے، المناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، وزارتِ خارجہ اور تہران میں پاکستانی سفارتخانہ کے متعلقہ حکام متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں رہیں، امید ہے، جاں بحق پاکستانی شہریوں کی لاشیں وطن لانے کے لیے متعلقہ حکام و ادارے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔ امید ہے ایران حادثے میں زخمی پاکستانیوں کے بہتر علاج معالجے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران میں جاں بحق پاکستانیوں کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے شہر یزد میں المناک بس حادثہ میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کااظہارافسوس:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاڑکانہ سے ایران جانے والی بس کو حادثہ پیش آنے سے درجنوں زائرین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی زائرین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
مریم نواز کاکہناتھاکہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔
گورنر پنجاب کا اظہار افسوس:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاڑکانہ سے ایران جانے والی زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔
گورنر پنجاب نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔
سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ گورنر پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔