ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کے الیکٹرک آئی بی سی آفس پہنچ گئے

0
56

پاکستان ٹوڈے: ایم کیو ایم کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج

تفصیلات کے مطابق احتجاج ٹیپو سلطان روڈ پر کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر کیا جارہا ہے۔ احتجاج میں ایم کیو ایم کے رہنما بھی موجود، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں۔

مظاہرین کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے بازی، مظاہرین نے دونوں اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ ٹریفک کو متبادل روٹ سے گزارا جارہا ہے،مظاہرے میں خواتین کارکنان بھی شریک ۔

ایم کیو ایم رہنما عامر صدیقی کی میڈیا سے گفتگو, کےالیکٹرک نے بےدردی سے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے, نیپرا قوانین کے تحت ساڑھے سات گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہوسکتی۔ ہم کےالیکٹرک کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، ان کے لائسنس ری نیو کے خلاف درخواست دے رہے ہیں۔

کےالیکٹرک غیر قانونی ہائڈرنٹس چلا رہا ہے۔ کےالیکٹرک بڑی بڑی فیکٹریوں کو بجلی دے رہا ہے مگر بل نہی لیتا،غریب سے سارا بل لیا جارہا ہے اور اسے بجلی بھی نہیں دی جارہی، لوگ بچوں کی فیس نہیں بھر رہے بل ادا کررہے ہیں مگر بجلی آتی نہیں۔

رہنما ایم کیو ایم دانیال احمد کی گفتگو، کےالیکٹرک میں کرپشن ہے، ڈسٹرکٹ ایسٹ سے کچھ لوگ نکلےہیں، آنےوالےدنوں میں پوراکراچی نکلےگا، کےالیکٹرک سے میٹنگ کی ہےآنےوالےدنوں میں کےالیکٹرک کےآفس بھی جاییں گے۔

فرح سہیل رکن سندھ اسمبلی کی گفتگو، کےالیکٹرک ناجائزکررہے ہیں، خواتین گرمی میں بےہوش ہوہرہی ہیں، ہمیں عوام کےلیے آوازاٹھانی ہیں، ہم عوام کامسئلہ حل کرکےچھوڑیں گے، کےالیکٹرک کولگام ڈالنی ہوگی، کےالیکٹرک کاکنڈہ مافیاچل رہاہے۔

Leave a reply