ایک روز اضافےکےبعدسونےکی قیمت میں کمی
ایک روزاضافےکےبعدمقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 56 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 165 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 2443 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 57 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 593 روپے پر پہنچ گیاتھا۔