بھارت کی دراندازی جاری،پاک فوج نےمزید6ڈرون گرادئیے

0
16

بھارت کی اسرائیلی ڈرونز  کے ذریعے دراندازی جاری،پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے مزید 6ڈرون گرادئیے۔
سیکیورٹی ذرائع کےمطابق وہاڑی،پاکپتن اوراوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ6بھارتی ڈورن تباہ کردئیے گئے، ایک ڈرون وہاڑی،ایک پاکپتن جبکہ 4ڈورنزکواوکاڑہ میں تباہ کیاگیا،اب تک دشمن کےکل35ڈورنزکوتباہ کیاجاچکاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہناتھاکہ تمام ڈورنز مسلسل ریڈار پر مانیٹ رکئےجارہےتھے،جب بھی کوئی ڈرون آتاہےتووہ مسلسل ریڈارپردیکھاجارہاہوتاہے،ہمارےایئرڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہےکہ چھوٹےڈورنزبھی ٹریک کرلیتا ہے،شہری علاقوں اورکمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈورن مارگرانےکاآپریشنل طریقہ کارہے۔
پاکستان کادفاعی نظام اورایئرڈیفنس سسٹم دشمن کےحملوں کومسلسل ناکام بنارہاہے، ہروپ ڈورن کی ٹریکنگ سےواضح ہےپاکستان کادفاعی اورایئرڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سےپاکستان کےمختلف شہروں میں ڈرونز بھیجےگئےتھےجن کوپاک فوج نےموثراندازسےٹارگٹ کرکےتباہ کردیاتھا۔جن کی تعداد29تھی۔

Leave a reply