بی بی شہید کا خواب ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع پاکستان ہے،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ بی بی شہید کا خواب ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع پاکستان ہے۔
شہید بینظیر بھٹو کے 17ویں یوم شہادت پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاخطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ بی بی شہید کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ذوالفقار علی بھٹو کی طرح، شہید بینظیر بھٹو بھی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی تھیں، انکی مصالحت، مشاورت اور مختلف نقطہ نظرکو سمجھنےکی فلسفیانہ سوچ نے ایک جدید اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھی، شہید بینظیر بھٹو کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کی زندگی جراَت، استقامت اورپاکستانیوں کے لیے امید کی علامت تھی، بینظیر بھٹو صرف سیاسی شخصیت نہیں بلکہ مظلوم، محکوم اورپسماندہ طبقات کے لیے امید کی کرن تھیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کامزیدکہناتھاکہ جمہوریت اور آئینی حکمرانی کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے قوم متحد ہو جائے، بی بی شہید کی زندگی استقامت اور اپنی ذات بھلا کرعظیم مقصد کے لیے خودکو وقف کرنےکا سبق دیتی ہے، بی بی شہید کا خواب ایک جمہوری، ترقی پسند اور جامع پاکستان ہے۔ بینظیر بھٹو کے انسانی آزادی اورجمہوری اقدار کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں، ہم دہشتگردی، انتہا پسندی اور ملکی استحکام کوخطرے میں ڈالنے والی کسی بھی قوت کےخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم کی عالمی ایشوز پر مہارت مشعلِ راہ ہے، فلسطین اور کشمیر سمیت تصفیہ طلب عالمی معاملات پربی بی شہید کے وژن سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔ کارکنان اورقوم سے بی بی شہید کےجمہوریت، رواداری، سماجی انصاف کےاصولوں سے و ابستگی کی تجدید کی اپیل ہے، بینظیر بھٹو کی زندگی اورقربانی منصفانہ اورمساوی معاشرے کے لیے ان کی جدوجہد کا لازوال ثبوت ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔