حکومت کا چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشن ،مولاناکاانکار

0
16

وزیراعظم شہبازشریف نےگزشتہ رات کوسربراہ جمعیت علمااسلام (ف) مولانا فضل الرحمن سےملاقات کی اورچیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع پر شہباز شریف مولاناکومنانےمیں ناکام ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق جمعیت علمائے اسلام نے صرف چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کی تجویر کو مسترد کردیا۔مولانافضل الرحمان نےعدالتی اصلاحات لانےپرگزشتہ روزبھی پارلیمانی کمیٹی میں بھی حکومتی تجویر کو کثرت رائے سے مسترد کردیا تھا۔
ذرائع کاکہناتھاکہ تجویر مسترد کرنے پر رات گئے وزیراعظم شہبازشریف نےوفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی وفد میں شامل تھے۔
ذرائع کےمطابق وفد نے مولانا فضل الرحمان کو چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم پر راضی کرنے کی کوشش کی،مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر فرد واحد کے لئے قانون سازی کو مسترد کردیا،مولانا فضل الرحمن نے حکومتی وفد کو عدالتی اصلاحات کا  پیکج  لانے کی اپنی تجویز دی۔حکومتی وفد غور کے بعد آج مولانا فضل الرحمان کو جواب دے گا۔نمبر گیم مکمل ہونے اور مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کو تسلیم کئے جانے کی صورت میں آئینی پیکج لایا جائے گا۔

Leave a reply