خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس:ملزمان کامزید جسمانی ریمانڈمنظور

0
26

معروف رائٹروڈرامہ نگارخلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس میں ملزمان کا10روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیاگیا۔
لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت میں خلیل الرحمان قمرکیس کی سماعت ہوئی۔سماعت جج خالد ارشد نےکی۔
خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج اوراس کے9ساتھی ملزمان کو7روزہ ریمانڈ مکمل ہونےپرعدالت میں پیش کیاگیا۔
عدالت نےتفتیشی افسرکوملزمان کےحوالےسےرپورٹ پیش کرنےکاحکم دیااورکہاکہ اس کیس میں جو ملزم بے گناہ ہے اُن کورہاکرناہے اور جو گنہگار ہے اس کے خلاف ثبوت دیں۔
خلیل الرحمان قمرکےوکیل نےکہاکہ جو ملزمان بے گناہ تھے ان کو کلئیر کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان آمنہ عروج کے شریک جرم ساتھی ہیں۔ ملزمان نے خلیل الرحمن قمرکو اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
عدالت نے پولیس کی درخواست پر 9 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کا حکم دیا۔

Leave a reply