’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘بھارت میں کب ریلیزہوگی؟تاریخ سامنےآگئی

0
21

پاکستان شوبزانڈسٹری کےسٹاراداکارفوادخان اورماہرہ خان کی سپرہٹ ،بلاک بسٹرفلم ’دی لیجنڈآف مولا جٹ‘بھارت میں دھوم مچانےکےلئےتیارفلم کی ریلیزکی تاریخ سامنےآگئی۔

’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘نےنہ صرف پاکستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے بلکہ فلم نےپاکستان میں کافی بڑابزنس بھی کیا۔پاکستان کےبعداب فلم بھارت میں بھی دھوم مچانےکوتیارہے۔
’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے فلمسازوں نےبھارت میں فلم کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان سوشل میڈیاپرفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرکیا۔
فلمسازوں نے’دی لیجنڈآف مولاجٹ‘کاپوسٹربھی انسٹاگرام پر شیئرکرتے ہوئےبتایا کہ یہ فلم رواں سال 2 اکتوبر کو بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے جن سینما گھروں میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز ہوگی، اُن کی فہرست جلد شیئر کی جائے گی۔
اس اعلان کے بعد، بھارتی فلمی شائقین خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں اور بےصبری سے ریلیز کے دن کا انتظار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سال 2022 میں پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی اور غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی، یہ فلم 1979 کی ہٹ فلم’مولا جٹ‘ کا ری میک ہے۔
فلم نےتوشہرت کی بلندیوں کوچھواتھابلکہ اس فلم کےدومرکزی کردارمولاجٹ اور نوری نت نےبھی بےتحاشہ شہرت حاصل کی تھی،فلم میں مولاجٹ اورنوری نت کاکردارسلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔

Leave a reply