ربیع الاول کاچانددیکھنےکیلئےرویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

0
13

ربیع الاول کاچانددیکھنےکےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج اسلام آبادمیں طلب کرلیاگیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےجاری کردہ بیان کےمطابق ربیع الاول کا چانددیکھنےکےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزادکی زیرصدارت وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں شام 5بجےمنعقدہوگا۔ماہ ربیع الاول 1446 ہجری کا چانددیکھاجائےگا۔
ربیع الاول کا چانددیکھنےکےلئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس وزارت مذہبی امور سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں رویت ہلال زونل کمیٹی اسلام آباد،سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ماہ ربیع الاوّل کے چاندکی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔

Leave a reply