رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، ترجمان سندھ رینجرز

0
73

کراچی:(پاکستان ٹوڈے) گرفتار ملزمان میں محمد شہباز، فہیم احمد میرانی اور محمد بابرخان درانی شامل، ترجمان سندھ رینجرز

کراچی: ملزمان نے 17 مارچ کو گلشن اقبال بلاک 17 میں چکن سپلائر سے لوٹ مار کی تھی،  رینجرز چوکی پر تعینات اہلکاروں کی مداخلت پر ملزمان فرار ہوگئے تھے،  ملزمان کی گرفتاری تکنیکی بنیادوں پر کی گئی

کراچی: واقعہ کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج ہے،  ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک موٹر سائیکل اور 12 موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

کراچی: گرفتار ملزمان منظم گروہ کی صورت میں کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان کاروباری افراد سے اسلحے کے زور پر رقم چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں،  گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مصنف

Leave a reply