ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0
13

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن(ساف)انڈر17فٹبال چیمپئن شپ 2024 کےآخری گروپ میچ میں پاکستان نےسری لنکا کوشکست دےکرسیمی فائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن(ساف)انڈر17کےآخری گروپ میچ میں پاکستان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا۔قومی ٹیم نےسری لنکاکو1.5سےشکست دےکرسیمی فائنل کی ٹکٹ حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب 20ویں منٹ میں سبحان کریم نےایک عمدہ گول کرکےٹیم کوسری لنکاپر1.0کی برتری دلوائی۔ اس کے بعد 30 ویں منٹ میں محمد طلحہ نے ایک اور شاندار گول کرکے پاکستان کی برتری کو 0-2 کر دیا۔
پاکستان کا تیسرا گول 36 ویں منٹ میں سبحان کریم کی طرف سے آیا، جس نے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کردیا۔ ہاف ٹائم پر پاکستان کو 0-3 کی واضح برتری حاصل تھی۔

دوسرےہاف کاکھیل شروع ہوتےہی سری لنکا کےخلاف قومی ٹیم ایک اورگول کرنےمیں کامیاب ہوگئی۔جس کےبعدسکوربورڈپر4.0گول تھے،جبکہ 56 ویں منٹ میں عبدالغنی نے ایک شاندار گول کرتے ہوئے پاکستان کا اسکور 0-5 کر دیا۔
سری لنکا کی ٹیم نے کھیل کے 76 ویں منٹ میں اپنا پہلا اور واحد گول کیا لیکن وہ پاکستان کی زبردست کارکردگی کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کر سکی، اس شاندار فتح کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

Leave a reply