سعودی عرب: حج کے وقت غلطی کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا
ریاض: (پاکستان ٹوڈے) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے خبردار کیا ہے کہ بغیر اجازت حاصل کیے حج کی کوشش کرنے والے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق العربیہ نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے اپنے جاری کردہ بیان میں مکہ معظمہ کے مرکزی علاقے، حرمین حرم مکی، حرمین ٹرین اسٹیشن الرصیفہ اور مرکزی سکیورٹی کنٹرول سینٹرمیں کوئی بغیر اجازت نامے کے پکڑا پایا گیا تواسے گرفتار بھی کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ غلطی دہرانے کی صورت میں جرمانہ دگنا ہوجائے گا جس کا مقصد حج کے طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور جعلی حج کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔
حاجیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقمات مقدسہ پر آنے سے قبل بتائے گئے طریقہ کار عمل کرتے ہوئے اجازت نامہ حاصل کرلیں تاکہ کسی قسم کی بے نظمی کا سامنا نہ ہو۔
خیال رہے کہ رواں برس دنیا بھر سے حاجیوں کی ریکارڈ تعداد کے سعودی عرب آنے کی امید ہے۔ زیادہ سے زیادہ افراد کو سہولیات فراہم کرنے اور حج کی سعادت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اصول و ضوابط بنائے گئے ہیں۔
پاکستان کےامن کیلئےہمیں متحدہوناہوگا،مولانافضل الرحمان
نومبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنڈی ٹیسٹ:بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
اگست 31, 2024 -
الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہیں ،دفتر خارجہ
فروری 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔