سفری پابندی کامعاملہ:علیمہ خان نےعدالت سےرجوع کرلیا

0
24

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نےنام سفری پابندیوں کی لسٹ سے نکالنےکےلئےعدالت سےرجوع کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس خادم حسین سومرونےعلیمہ خان کانام سفری پابندیوں کی لسٹ سےنکالنےکی درخواست پرسماعت کی،علیمہ خان کی جانب سےوکیل خالدیوسف عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئے5مئی تک رپورٹ طلب کرلی اورسیکرٹری داخلہ،ایف آئی اےاورڈی جی امیگریشن سےجواب طلب کرلیا۔
وکیل خالدیوسف نےموقف اختیارکیاکہ درخواست گزارشوکت خانم ہسپتال اورنمل یونیورسٹی کےبورڈآف گورنرکی ممبرہیں،شوکت خانم ہسپتال اورنمل یونیورسٹی کی فنڈریزنگ کیلئےبیرون ملک جاناہے ،درخواست گزارسابق وزیراعظم کی بہن ہیں،درخواست گزارکواسی لیےسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔
جسٹس خادم حسین نےاستفسارکیاکہ درخواست گزارکیخلاف سیکشن88یا87کی کارروائی زیرسماعت تونہیں؟
وکیل خالدیوسف نےکہاکہ درخواست گزارکیخلاف سیکشن88یا87کی کوئی کارروائی زیرسماعت نہیں، درخواست گزارپرجتنےکیس ہیں سب میں پیش ہوتی ہیں،ضمانت بھی کرواررکھی ہے،درخواست گزارنے فنڈریزنگ کیلئےبرطانیہ جاناہے،نام سفری پابندی فہرست میں ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت سفری پابندی میں نام شامل کرنےکاحکم کالعدم قراردے۔
عدالت نےسوال کیاکہ علیمہ خان کانام سفری پابندی کی فہرست میں کیوں شامل کیاگیا ؟اورفریقین 5مئی تک رپورٹ پیش کریں۔
بعدازاں عدالت نےرپورٹ طلب کرتےہوئےسماعت5مئی تک ملتوی کردی۔

Leave a reply