سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا یومِ تکبیر کے موقع پر بیان

0
18

پاکستان ٹوڈے: یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ یوم تکبیرملکی سلامتی اور قومی وقارکی علامت ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اس دن محمد نواز شریف نے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا۔ جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ 28 مئی1998 کو چاغی کے پہاڑوں میں بلند ہونے والے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی جاری ہے۔

پاک فوج کے جوانوں اور آرمی افسران کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء ہمارا فخر اور شہداء کی یادگاریں ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

Leave a reply