چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرنےکہاہےکہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے ۔
میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ 9 مئی مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، یہ تمام مقدمات جعلی ہیں اور ان میں بریت ہوگی، تحریک انصاف کی درخواست وزیراعظم اور دیگر کے خلاف ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی البتہ مطالبات ضرور رکھے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس سےقبل بھی مذاکرات کاکہاتھا،مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے لیکن اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا۔
بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ ایسے وقوعے کئی ہوئے ہیں لیکن دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی، احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کردی گئی تھی۔بس اب بہت ہوگیا، اب بہتری کی طرف ملک کو بڑھانا چاہیے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
زائدبلوں کامعاملہ:نیپرانےاہم فیصلہ کرلیا
جولائی 31, 2024 -
پی سی بی نے5رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بنانےکافیصلہ کرلیا
جولائی 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔