شعیب ملک پی سی بی مینٹورکےعہدےسےدستبردار

0
6

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک نےپی سی بی مینٹور کے عہدے سےدستبردارہونےکی تصدیق کردی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کاکہناتھاکہ دوہفتےپہلےپی سی بی کومینٹور کے عہدے سے دستبردارہونےکےبارےمیں بتادیاتھا،یہ فیصلہ آسان نہیں تھا،ذاتی کمٹمنٹس اورذمےداریوں کی وجہ سے مینٹورکاعہدہ رکھنامشکل تھا۔میں نےمناسب سمجھاکہ عہدےسےالگ ہوجاؤں۔
شعیب ملک کامزیدکہناتھاکہ نئےمینٹورکےتعینات ہونےتک کنٹریکٹ کے مطابق اپنی ذمےداریاں نبھاوں گا، پاکستان کےباصلاحیت کرکٹرزکےساتھ کام کرنےکاتجربہ بہت اچھارہا،کرکٹ میرےخون میں بستی ہے، پاکستان کرکٹ کوکسی بھی پوزیشن میں سپورٹ کرنےکیلئےہمیشہ تیارہوں۔

Leave a reply