صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، چیف پلاننگ افیسر عبدالحق بھٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حماد الرب موجود تھے۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور دورہ گوجرانولہ، گجرات اور راولپنڈی کا ایکسپیریئنس شیئر کیا۔
سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو ری ویمپنگ منصوبوں بارے بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال۔
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کے علاج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔
سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان بھی ری ویمپنگ منصوبے کو جلد مکمل کروانے میں اپنا موئثر کردار ادا کریں۔ سرکاری ہسپتالوں کے دورے کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، ادویات کی عدم دستیابی، ڈاکٹرز کی غیر حاضری اور مریضوں کے علاج میں ایک فیصد بھی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔
تمام سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ سپیشل سیکرٹری کو روزانہ کی بنیاد پر ری ویمپنگ منصوبے کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔