
طاقتور ترین بیٹری کا حامل سمارٹ فون متعارف، سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی اوپو نے اپنی ’کے‘ سیریز کو بڑھاتے ہوئے اس کا طاقتور بیٹری کا حامل فون متعارف کروادیا۔
اوپو نے ’کے 13‘ کو 7 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 80 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 56 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد بیٹری چارج کی جا سکے گی۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری کی چارجنگ چلنے کی استعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے اور صارفین کم چارجنگ پر بھی پورا دن گزار سکیں گے۔فون کو 8 جی بی ریم کے ایک ہی ماڈیول جبکہ 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے، جبکہ اس میں سکیورٹی فیچرز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔اوپو کے 13 کو 7-6 انچ سکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ اسے اینڈرائیڈ 15 کے حامل کمپنی کے اپنے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔فون کے بیک پر دو کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 جب کہ دوسرا دو میگا پکسل ہے۔
کمپنی کے مطابق ان کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ایچ ڈی بنادیا گیا ہے۔اوپو کے 13 کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا طاقتور سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، جبکہ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔فون کو مختلف رنگوں میں محدود ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔