عدالت نےچیئرمین نادراکیخلاف لاہورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا

0
20

لاہورہائیکورٹ کےسنگل بینچ کافیصلہ کالعدم قرار،عدالت نےچیئرمین نادرا کو عہدےپربحال کردیا۔
چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے فیصلہ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا۔جس پرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےسوال کیاکہ درخواست میں کونسانوٹیفکیشن چیلنج ہواتھا؟
سرکاروکیل نےکہاکہ درخواست میں نگران حکومت کاچیئرمین نادراکی تقرری کانوٹیفکیشن چیلنج ہواتھا، درخواست گزار کی درخواست صرف نگران حکومت کے نوٹیفکیشن کی حد تک محدود رہی۔
سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا، سنگل بنچ نے حقائق کے منافی فیصلہ دیا ۔سنگل بنچ کے سامنے دائر درخواست قابل سماعت نہیں تھی ،درخواست لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دائر نہیں ہوسکتی تھی۔ منتخب وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کو مارچ میں تین سال کی توسیع دی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کا حکم دے۔ جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا لہٰذا عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
عدالت نےچیئرمین نادراکی تقرری کوکالعدم قراردینےکاایک رکنی بینچ کافیصلہ معطل کردیااورچیئرمین نادرا کوعہدےپربحال کردیا۔

Leave a reply