علی امین گنڈاپورکوعدالت سےریلیف مل گیا

0
11

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکوعدالت سےریلیف مل گیا۔
پشاورہائیکورٹ کے2رکنی بینچ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اورجسٹس صلاح الدین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کےلئےدائردرخواست پرسماعت کی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اوروکیل درخواست گزارعدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورآج اسلام آبادمیں ہیں،اس لئےپیش نہیں ہوسکے۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نےاستفسارکیاکہ اس کیس میں رپورٹ آئی ہے؟
ڈپٹی اٹارنی جنرل نےکہاکہ نیب میں ایک،ایف آئی اےمیں کوئی انکوای نہیں ۔اسلام آبادمیں 32اورپنجاب میں33ایف آئی آردرج ہیں۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نےکہاکہ خیبرپختونخوامیں8مقدمات درج ہیں۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نےکہاکہ پھراس درخواست کونمٹادیتےہیں۔
وکیل درخواست گزارنےکہاکہ 2ماہ کاٹائم دےدیں،مختلف شہروں میں مقدمات درج ہیں۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نےکہاکہ40دن کی ضمانت دیتےہیں۔آپ کوایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتےہیں توآپ دو ماہ مانگیں گے۔
بعدازاں عدالت نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی حفاظتی ضمانت 23مئی تک منظورکرلئی۔

Leave a reply