قومی اسمبلی کااجلاس:وزراکی عدم شرکت ،سپیکر کا اظہار برہمی

0
13

قومی اسمبلی کےاجلاس میں وزراکی عدم شرکت پرسپیکرایازصادق نےسخت اظہاربرہمی کیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں منعقدہوا،قومی اسمبلی میں یوم دفاع کے موقع پر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی۔پاکستان کی خاطر قربانیاں اور جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔
اجلاس میں وزراکی عدم شرکت پرسپیکرقومی اسمبلی نےسخت اظہاربرہمی کیا۔سپیکرنےایوان کی کارروائی چلانےسےانکارکردیااوروزراکےآنےتک اجلاس نہ چلانےکابھی کہہ دیا۔سپیکراحتجاج اجلاس کی کارروائی معطل کرکےاپنےچیمبرمیں چلےگئے۔

Leave a reply