قومی اسمبلی کااجلاس:پی ٹی آئی اراکین کےپروڈکشن آرڈ رجاری

0
23

قومی اسمبلی کااجلاس ،سپیکرایازصادق نےتحریک انصاف کےگرفتاردس ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈرجاری کردئیے۔اراکین پارلیمنٹ میں پہنچ گئے۔
سپیکر کی طرف سے پی ٹی آئی کے گرفتار دس ارکان کے پروڈکشن آرڈرز گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے ،پی ٹی آئی کے دس ارکان میں شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، ملک اویس جھکڑ، ملک عامر ڈوگراور احمد چھٹہ شامل ہے، پروڈکشن پر لائے جانے والے گرفتار ارکان میں زبیر خان ،وزیر سید احد علی شاہ، سید نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اوریوسف خان شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے گرفتار دس ارکان کو قائمقام سارجنٹ ایٹ آرمزفرحت عباس کے حوالے کیا گیا ،گرفتار اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 5 سے لایا گیا۔

Leave a reply