لاہور جلسہ:پولیس ان ایکشن،پی ٹی آئی کے80سےزائدرہنماوکارکن گرفتار
لاہورمیں جلسےکےپیش نظرپولیس ان ایکشن ہوگئی 2روزمیں تحریک انصاف کے80 سے زائد رہنما وکارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق پولیس کی جانب سےتحریک انصاف کےکارکنوں ورہنماؤں کے گھروں ،دکانوں اورڈھیروں پرچھاپوں کاسلسلہ جاری ہےجس میں 2روزمیں تقریباً80سےزائدافرادکوحراست میں لیاگیاہے۔پولیس نے شاہدرہ،کوٹ لکھپت، مناواں، کینٹ ،ہربنس پورہ سے ورکرز کو حراست میں لےکرمختلف تھانوں میں منتقل کردیاہے۔
دوسری جانب لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے 42 رہنماؤں اور کارکنوں کو نظر بند کروانے کے لیے محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا، مراسلہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی جانب سے بھجوایا گیا۔
پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن،مہر واجد، وقاص امجد اور ندیم بارا سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں، فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل افراد افواج پاکستان کیخلاف انتشار پھیلاتے ہیں، لوگوں کو نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہچانے کی ترغیب دیتے ہیں، ان افراد کی وجہ سے لاء اینڈ آرڈر کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا ان کے 90 یوم کے لیے نظر بندی کے احکامات جاری کیے جائیں۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔