لاہور پریس کلب انتخابات:جرنلسٹ پروگریسیو پینل کامیاب

0
57

لاہور پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسیو پینل کی طرف سے ارشدانصاری کے صدر، زاہد عابد کے سیکرٹری منتخب ہونے اور انکے گروپ کی شاندار کامیابی پرسی ای او ڈسکور پاکستان ڈاکٹر قیصر رفیق نے منتخب باڈی کو مبارکباد پیس کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔
لاہور پریس کلب کے الیکشن دوہزارپچیس میں جرنلسٹ پروگریسیو پینل نے شاندار کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ارشدانصاری اور زاہد عابد مسلسل دوسری بار صدر اور سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ دیگر عہدوں پر کامیاب ہونے والوں میں افضال طالب سینئرنائب صدر، صائمہ نواز نائب صدر، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور سالک نواز خزانچی شامل ہیں۔
ارشد انصاری نے مجموعی طور پر تیرھویں بار لاہور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
سی ای او ڈسکور پاکستان ڈاکٹرقیصررفیق نے صدر ارشدانصاری اور سیکرٹری زاہد عابد کے نام اپنے پیغام میں انکے گروپ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے اورورکرز کمیونٹی کےلئے انکے کاموں کو سراہا ہے۔
منتخب صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد عابد نے اپنے خصوصی پیغام میں ڈسکور پاکستان کے سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے گروپ کی کامیابی میں ڈسکور پاکستان کے ممبران پریس کلب اور انکی پوری ٹیم کی حمایت شامل ہے ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈسکورپاکستان اور پریس کلب کے درمیان کمیونٹی کی فلاح کےلئے مثبت رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

Leave a reply