اٹلی: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کو اٹلی کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے لی گئیں چند تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانا مہنگا پڑگیا۔
ان دنوں ماہرہ خان اپنی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی شوٹنگ کے لیے اٹلی میں موجود ہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔
حال ہی میں انہوں نے اٹلی کے دلکش مناظر سے محظوظ ہوتے ہوئے کچھ تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں اس موقع پر ماہرہ کے زیب تن کیے لباس پر مداحوں کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ماہرہ خان کی تصاویر میں اٹلی کے حسین سیاحتی مقام اور ڈوبتے سورج کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے ایک پوسٹ میں اپنی تصاویر بھی شامل کیں لیکن اداکارہ کی تمام تصاویر میں زیب تن کیے لباس پر مداحوں کی جانب ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کے کمنٹ سیکشن میں شدید تنقید کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں۔
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’میری نظر میں ماہرہ خان بے حد مہذب خاتون تھیں، لیکن یہ کس قسم کی ڈریسنگ ہے؟ مجھے افسوس ہوا یہ دیکھ کر کیونکہ وہ ایک مسلم خاتون اور ایک ماں ہیں، لیکن ان میں سے حیا ختم ہوچکی ہے، مجھے لگتا تھا ہانیہ عامر ہی ایسی ہیں لیکن یہاں تو ساری ہی اداکارائیں ایک جیسی ہی ہیں‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ اوہ بہن خدا کا خوف کرو، اچھے لباس بھی پہن سکتی ہو زیادہ پیاری لگو گی‘۔
سیلفی کےشوق نےاداکارہ مشی خان کوزمین پرگرادیا
نومبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔