محکمہ ماحولیات پنجاب کا پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاون

0
18

محکمہ ماحولیات کی جانب سے چار روز کے دوران 3657 کلو پلاسٹگ بیگز قبضے میں لے لیے, صوبے بھر میں 4799 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

ماحولیات مجسٹریٹ کی عدالت میں 5 چالان جمع، 694 چھاپوں کے دوران لاہور سے 771 کلو پلاسٹک بیگز کو دکانوں سے اٹھایا گیا۔شیخوپورہ سے 322، سیالکوٹ سے 208 کلو پلاسٹگ بیگز قبضے میں لیے، محکمہ ماحولیات، فیصل آباد241 کلو ، خانیوال 230، منڈی بہاالدین 225 کلو پلاسٹک ظبط کرلیا۔

گجرانوالہ 178 کلو ، اٹک 159 کلو پلاسٹک بیگز، گجرات 102 اور راولپنڈی سے 145 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کئے گے، ادارہ ماحولیات پنجاب ، اتوار کے روز بھی کاروائیاں جاری اور مختلف ناشتہ اور کھانے پینے کے ھوٹلوں پر چیکنگ کی گئ

محکمہ ماحولیات نے کا کینا تھا کہ سنگل یوز پلاسٹک ماحول تباہ کررہا ہے، سیکریٹری ماحولیات، سنگل یوز پلاسٹک صحت کے مسائل پیدا کررہا ہے، 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگ استعمال نہیں ہوگا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد کا ہفتہ اور اتوار کے روز فیصل آباد کے مختلف کمر شل مارکیٹ کی انسپکشن، مارکیٹوں کے صدور سے ملاقات اور ان کو مارکیٹوں میں 75 مائیکرون سے کم شاپنگ بیگذ کو استعمال نہ کرنے کی ھدایت ، ڈی جی ماحولیات عمران حامد کا کہنا تھا کہ ہر فرد کو اپنا کردار کرنا ھو گا تب، پلاسٹک سے چھٹکارا ممکن ہو سکے گا۔

Leave a reply