محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا

0
6

سورج آگ بگولا ہو گیا ، محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی ۔ گزشتہ روز گرمی نے 18 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا کہ پندرہ جون تک اسلام آباد، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید گرمی پڑے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم گرم اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی ۔

Leave a reply