محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی

0
35

بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آج اور کل 16 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں آج تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہےجبکہ خیبرپختونخوامیں کئی علاقوں میں بارش اوربلندپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب پنجاب کےمختلف شہروں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کساتھ بارش کی توقع ہےاُدھرکشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہےکچھ علاقوں میں تیزبارش متوقع ہےاوربلوچستان کےشمالی اضلاع میں بارش اور دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ میں موسم خشک اورزیریں علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنےکاامکان ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں بارش اورہلکی برفباری کی توقع ہے۔

Leave a reply