مدارس رجسٹریشن بل پرہماراموقف تسلیم کیاجائےگا،مولانافضل الرحمان

0
28

سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ مدارس رجسٹریشن بل پرہماراموقف تسلیم کیاجائےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کےبعدسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہناتھاکہ اتحادتنظیمات مدارس کےموقف سےوزیراعظم کوآگاہ کیا،مفتی تقی عثمانی کی اجازت اور اعتمادکیساتھ وزیراعظم سےملاقات کی،پی پی رہنمابھی ملاقات میں موجودتھےہم نےاپناموقف دہرایا،دونوں ایوانوں سےبل منظورہونےپراب ایکٹ بن چکاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ صدرایک اعتراض کرچکےسپیکرنےاصلاح کرکےجواب بھی دیا،سپیکرکےجواب پرصدرنےکوئی ردعمل نہیں دیا،صدرنےدوسرااعتراض آئینی مدت کےبعدبھیجاجس کااختیار نہیں ،صدر کادوسرااعتراض سپیکرکےدفترتک بھی نہیں پہنچا۔
فضل الرحمان کاکہناتھاکہ وزیراعظم سےدرخواست کی آئین وقانون کےمطابق فوری عملی اقدامات کریں، امیدہےہمارےمطالبےکےمطابق آئینی طورپرعملی اقدام ہوگا،وزیراعظم نےقابل اعتماداندازمیں بات کی معاملہ قانون کےمطابق حل ہوگا،مدارس رجسٹریشن بل پرہماراموقف تسلیم کیاجائےگا۔

Leave a reply