ملک بھر میں بارشیں،کراچی میں گرمی کی پیشگوئی

0
33

ملک بھر میں بارشیں،مگر کراچی میں گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی۔

شہر قائد کراچی کا موسم پل پل بدلنے لگا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کی، پھر بارش کی نوید سنائی اور اب ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، تاہم ساحلی کراچی میں اگلے دو روز تک گرمی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں، اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں اور سیاحتی مقامات کا درجہ حرارت کیا ہے؟

Leave a reply