
ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر، کراچی میں سمندری ہوائیں بحال،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ان کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی گرمی کا راج برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنےکاامکان ہے،دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم گرم اورگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔