ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی ہیٹ ویو کی پیشگوئی

0
17

گرمی کی لہر برقرار، ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری،ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج بھی ہیٹ ویو کی صورتحال رہے گی۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے 30 اپریل تک ہیٹ ویو کے تسلسل کا نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج سے30اپریل کےدوران جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے،سندھ میں درجہ حرارت 5سے 7ڈگری سینٹی گریڈتک اضافےکاامکان ہے۔اُدھربلوچستان میں بھی درجہ حرارت میں 5سے7ڈگری سینٹی گریڈتک اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ جنوبی پنجاب کےبیشترحصوں میں گرمی بڑھنےکاامکان ہے،دوسری جانب خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے۔اُدھرگلگت بلتستان او رآزادکشمیرمیں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply