مون سون کانیاسپیل کب تک جاری رہےگاپی ڈی ایم اےنے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناتھاکہ مون سون بارشوں کا سپیل 4 ستمبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ۔بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور 50 ملی میٹر ،نارووال 68 ،سیالکوٹ 55 ،گجرانوالہ 41 ،اٹک 37 ،مری 33 اور حافظ آباد میں 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ڈیرہ غازی خان 60 ملی میٹر، گجرات 18 اور جہلم ،منگلا،اٹک ،منڈی بہاوالدین ،چکوال، راولپنڈی، کوٹ ادو ، جوہرآباد اور بہاولپور میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکامزیدکہناتھاکہ 4 ستمبر تک دریائے جہلم اپ سٹریم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے ۔دریائے سندھ میں نچلے درجے کے سیلاب جبکہ دریائے چناب اور راوی سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیاکاکہناتھاکہ پنجاب کے تمام دریاؤں و ندی نالوں میں فی الحال پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔ دریائے سندھ ،چناب ،راوی، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے ۔ ڈیرہ غازی خان ووڈور اور سوری لنڈ رود کوہی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 80 فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے ۔
عرفان علی کاٹھیاکامزیدکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔عوام الناس سے التماس ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©