پاکستان ٹوڈے: واٹس ایپ کے بِیٹا ورژن کے نئے فیچرز عام صارفین کوکب دستیاب ہوں گے؟
تفصیلات کے مطابق صارفین کے تجربے اور رازداری کو بڑھانے کیلئے انسٹنٹ میسجنگ ایپ، واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا ورژن میں دلچسپ نئی خصوصیات متعارف کرائی ہیں، جن میں سے ایک اِن ایپ ڈائلر اور ایک ہڈن گروپ فیچر ہے، جس کا مقصد کمیونیکیشن اور گروپ مینجمنٹ کو آسان بنانا ہے۔
اِن ایپ ڈائلر کا تعارف واٹس ایپ کیلئے ایک اہم قدم ہے، کیونکہ یہ صارفین کو رابطوں کے نمبرز کو محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور اس فیچر استعمال کرتے ہوئے صارفین ڈائریکٹ وائس کال کرسکیں گے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کیلئے متعارف کرائے جانیوالے واٹس ایپ بیٹا کے ورژن میں یہ فیچر دستیاب ہے، اگرچہ یہ فیچر ابھی تک عالمی طور پر دستیاب نہیں، لیکن بیٹا ورژن میں اس کی موجودگی اس کی آنیوالی آمد کا اشارہ دیتی ہے۔
واٹس ایپ گروپ مینجمنٹ کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہیڈن گروپ فیچر پر بھی کام کر رہا ہے،جوصارفین کی رازداری گروپ ممبرشپ پر کنٹرول کو یقینی بنائے گا۔ دونوں فیچرز کا بیٹا ورژن پر موجود ہونا ان کے جلدعام صارفین کیلئے دستیاب ہونے کا اشارہ ہے۔
چین کی 6 جی ٹیکنالوجی کی تیاری میں بڑی پیشرفت
ستمبر 14, 2024سوئٹزر لینڈ میں تارکین وطن کو در پیش چیلنجز
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔