وزیراعلیٰ مریم نوازنےپہلی ’’ایئرپنجاب اوربلٹ ٹرین ‘‘کی منظوری دیدی

0
24

وزیراعلیٰ مریم نوازنےصوبےکی پہلی’’ایئرپنجاب اوربلٹ ٹرین‘‘کی منظوری دےدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ’’ایئرلائن اوربلٹ ٹرین‘‘ کے حوالے سےاجلاس منعقدہواجس میں مریم نوازنے’’ایئرپنجاب ‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
پنجاب کی پہلی ایئرلائن کی منظوری دےدی گئی اوربلٹ ٹرین کےلئے اقدامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
’’ائیرپنجاب‘‘ابتدائی طورپراندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرےگی جس کےلئےفوری طورپر4ا یئر بس لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک سال کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد”ایئر پنجاب“بیرون ملک پروازیں بھی شروع کر سکے گی۔
مریم نواز نے ”ایئر پنجاب“کے لیے جدید ترین طیارے لیز پر لینے کے لیے فوری انتظامات کا حکم دے دیا۔ اورہدایت کی کہ ”ایئر پنجاب“ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے ضروری انتظامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
دوسری جانب اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک پہلی بلٹ ٹرین کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بلٹ ٹرین کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی کے سفر کا دورانیہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک رہ جائے گا۔
وزیراعلیٰ نےپہلی بلٹ ٹرین کےمنصوبےکےآغازکےلئے اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کی اورمزید6روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے پلان طلب کرلیا۔
پلان کےتحت ہائی سپیڈٹرین لاہورسےشاہدرہ تک چلائی جائےگی جس کو مزید آگےنارووال تک بڑھایاجائےگا۔اس کےعلاوہ ہائی سپیڈٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا بھی چلائی جائے گی۔شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی اسپیڈ ٹرین کا روٹ ہوگا۔فیصل آبادسےچک جھمرہ تک ہائی سپیڈٹرین پرلوگ سفرکریں گےاور لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائے گی۔

Leave a reply