وزیراعلیٰ مریم نوازکی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل

0
19

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی طبیعت ناسازہوگئی،علاج کےلئے ہسپتال داخل کروادیاگیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروا دیاگیا، مریم نواز کا ہسپتال میں چیک اپ کیاگیا۔
ہسپتال ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گلے کا انفیکشن ہواہے، طبی معالجین نےمریم نواز کو آرام کا مشورہ دیاہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ مریم نواز کو آج رات لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے، مریم نواز کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہو گی۔

Leave a reply