وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں چھاپہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سرکاری وسائل کے ضیاع پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز اچانک چلڈرن لائبریری کمپلیکس پہنچیں جہاں خالی کمروں، لائبریری اور آڈیٹوریم میں لائٹیں،پنکھے اور اے سی چل رہے تھے ، مریم نواز نے سرکاری وسائل کا بے جا ضیاع دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔
مریم نواز نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو باقاعدہ فعال کرنے کے لئے فوری پلان تیار کرنے کا حکم دیا، انہوں نے لائبریری کمپلیکس کی مرکزی عمارت کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلی پنجاب نے خصوصی بچوں کے لئے مخصوص سیکشن کا بھی دورہ کیا اور کارکردگی کے بارے میں معلومات لیں، مریم نواز نے تقریباً خالی جمنیزیم، سوئمنگ پول،سینٹر آف جیالوجی، اے آئی، آرٹیفشل سیکشن اور دیگر شعبوں میں موجود سہولتوں کاجائزہ لیا۔
واضح رہے کہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کاافتتاح 1988میں میاں محمد نوازشریف نے بطورو زیراعلیٰ پنجاب کیا تھا، چلڈرن لائبریری کمپلیکس کی عمارت سابق دورمیں علم اور کتاب سے بے اعتنائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عمر ان خان نےپارٹی کیلئے جیل سے اہم پیغام جاری کردیا
ستمبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔