وزیراعلی پنجاب کی لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
پاکستان ٹوڈے: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
29 تفصیلات کے مطابق اپریل تک صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری, وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی متعلقہ آفیسرز کو تمام شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں۔ لاہور اور دیگرشہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ وزیر اعلی کی ریسکیو سروسز کے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت، نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔
نشیبی علاقوں کےعوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے۔ سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے۔وزیر اعلی کی ہدایت ، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
احتجاج کی قیادت کرناوزیراعلیٰ کےپی کیلئے مسئلہ بن گیا
اکتوبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔