وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ
انسپکٹر جنرل پولیس نے امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی، آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے سپیشل یونٹ اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ۔
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش، پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی نشاندھی کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری۔ کرپٹ اور مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل ہوگا، رشوت مانگنے پر سی ایم کے، سپیشل ڈیش بورڈ پر شکایت درج ہو سکے گی۔
سمگلنگ روکنے کے لئے باڈر سیکورٹی فورسز قائم کرنے کی تجویز پر غور، ہر کرائم کے لئے فنکشنل سپیشلائزڈ پولیس فورس قائم کرنے کا اصولی فیصلہ، منشیات کے خاتمے کےلئے مہم مسلسل جاری رکھنے کی منظوری، عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں سزائے موت کے لئے قانون سازی کا فیصلہ۔
پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے اقدامات کی ہدایت۔ قوانین میں ترمیم کا فیصلہ، پتنگ بازی اور دھاتی تار کے سدباب کے لئے مزید فول پروف انتظامات کرنے کا حکم سزا یقینی بنا کر جرائم میں کمی یقنی بنائی جاسکتی ہے۔
بچوں اور عورتوں سے ذیادتی کے مقدمات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔ پنجاب کے ہر شہری کا تحفظ حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے، پولیس کو جدید اسلحہ ،الات گاڑیاں نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کرینگے ۔
دہشت گردی ، سمگلنگ اور گینگز کے مستقل خاتمے کیلئے موثر کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ پراسکیوشن اور انوسٹی گیشن کا سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔ سینٹر منسٹر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،اے آئی جی، کمشنر ، سی سی پی او،ار پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے.
مصنف
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طیفی بٹ کےبہنوئی قتل کیس میں اہم پیشرفت
ستمبر 4, 2024 -
سندھ کے قیدیوں کے لئے خوشخبری
اپریل 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔