ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پریس ریلیز میں کرس سلورووڈ کے استعفی کی خبر جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ کرس سلورووڈ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس سلورووڈ نے ذاتی وجوہات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کرس سلورووڈ نے بتایا کہ انٹرنیشنل کوچ ہونے کے ناطے اپنوں سے زیادہ ٹائم دور رہنا پڑتا ہے، فیملی اور قریبی افراد کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واپس گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ تھوڑا اچھا وقت گزار سکوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کنسلٹنٹ کوچ مہیلا جے وردھنے نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔