ٹی 20 ورلڈ کپ:قومی ٹیم آج امریکا کیخلاف میچ کھیلے گی

0
81

پاکستانی شائقین کرکٹ کا انتظار ختم۔ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میںآج امریکا کیخلاف میدان میں اترے گی۔

نویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میںآج بروزجمعرات کو مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں آسٹریلیا اور اومان کے درمیان کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں پاپوا نیو گنی اور یوگنڈاپنجہ آزمائی کریں گی ۔

یہ ورلڈ کپ کا 9واں میچ ہوگا، جو پروویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا میچ گروپ اے سے پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کےدرمیان کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز میزبان امریکا کی ٹیم کیخلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی اور یہ میچ گرینڈ پریری سٹیڈیم، ڈلاس میں کھیلا جائے گا۔

محدود اوورز کے فارمیٹ کے نویں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری ہیں، جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کےدسویں میچ میں آسٹریلیا اور اومان کی ٹیمیں بارباڈوس میں آمنے سامنے ہوں گی۔

میگا ایونٹ کا 11 واں میچ میں پاپوا نیو گنی اور یوگنڈاپنجہ آزمائی کریں گی ۔ٹورنامنٹ کا 12واں میچ پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان ڈلاس میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں فتح کا تاج اپنے سر سجانے کیلئے کوشاں ہیں۔ جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

Leave a reply