پارلیمنٹ کےاندرسےگرفتاریوں کا معاملہ :سپیکر کا بڑا ایکشن

0
17

سپیکرایازصادق نےپارلیمنٹ کےاندر سےگرفتاریوں کےمعاملےپربڑاایکشن لیتےہوئےاسمبلی سیکیورٹی پرمامور5اہلکاروں کومعطل کردیا۔
سپیکرایازصادق نےاسمبلی کی سیکیورٹی میں غیر ذمہ داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا،سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو چار ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔
پارلیمنٹ میں سیکیورٹی میں ناکامی پر دیگر چار سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی معطل کردیاگیا،معطل ہونے والوں میں سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونئیر اسسٹنٹ سیکیورٹی عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں۔سیکیورٹی اہل کاروں کی معطلی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔
سپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کی واقعہ پر ابتدائی انکوائری رپورٹ بھی مسترد کردی ۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کےاجلاس میں تمام جماعتوں نےپارلیمنٹ سےبجلی بند کرکے اراکین  کوگرفتارکرنےکوپارلیمنٹ پرحملہ قراردیاتھا،جس ممبران نےسپیکرسےایکشن لینےکامطالبہ بھی کیاتھا۔

Leave a reply