پاورشیئرنگ کےمعاملےپرن لیگ اورپیپلزپارٹی کی قائم کردہ رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس گورنرہاؤس لاہور میں ہوا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں دونوں پارٹیوں کےرہنما شریک ہوئے ۔مسلم لیگ ن کی جانب سےڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اورپیپلزپارٹی کی طرف راجہ پرویز اشرف نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی ۔
ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ اور ملک احمد خان اجلاس میں شریک ہوئےجبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ حسن مرتضیٰ اجلاس میں شریک ہوئےاورگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں پاور شیئر نگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان حکومتی اتحاد کے تحریری معاہدہ پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کےمطابق معاہدے کے بقیہ نکات پر مرحلہ وار عملدرآمد کرنے پر اتفاق ہوا۔کچھ نکات پر عملدرآمد فوری اور باقی نکات پر ٹائم فریم دینے پر اتفاق کیاگیا ۔حکومت قانونی سازی بجٹ اور پالیسوں پر قبل از وقت پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے پر اتفاق ہوا ۔ملک کے استحکام کے لئے دونوں جماعتوں کے مل کر چلنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے جیتنےوالے اضلاع میں مرضی کے افسران تعینات ہونگے ۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے پر اتفاق کیاگیا۔دونوں جماعتوں کے رہنما اجلاس کی رپورٹ قائدین کو پیش کرینگے۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بنوں:دہشتگردوں کاحملہ،8جوان شہید،10حملہ آورہلاک
جولائی 16, 2024 -
پنجاب یونیورسٹی کتاب میلے کا تیسرا روز
مارچ 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔