پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان، حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری:مریم نواز شریف

0
65

(پاکستان ٹوڈے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اعلی کی ہنگامی اقدامات کے تمام اداروں کو عوام کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 سمیت صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات سے آگاہ رکھیں، نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ، وزیر اعلی پنجاب نے 11 سے 14 مارچ تک صوبے میں طوفانی بارشوں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a reply