پی ایس ایل 10ٹرافی کا تاریخ میں پہلی بارٹورکافیصلہ

0
40

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10ٹرافی کوتاریخ میں پہلی بار پاکستان کا ٹور کرانےکافیصلہ کیاگیا۔
پی ایس ایل10 کامیلہ سجنےکوتیار،میگاایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی چیمپئنزٹرافی کی طرح کھلےسمندرمیں منفرداندازکےساتھ کی گئی۔ٹرافی کا نام لومینارا ٹرافی’’The Luminara Trophy‘‘ رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کو پاکستان کاٹورکرانےکافیصلہ کیاگیاہے، ٹرافی کا یہ دورہ سندھ کےشہر حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا۔ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔
ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک دکھائی جائے گی۔حیدرآباد اور کراچی کے بعد ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد کا سفر کرے گی۔ ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کاکہناتھاکہ ٹرافی ٹور پاکستان کی ثقافت اور کرکٹ کے گہرے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارے شائقین پی ایس ایل کا دل اور روح ہیں۔

Leave a reply