پی ایس ایل10:آج لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

0
25

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10 کے 14ویں  گروپ میچ میں آج لاہور قلندرزاورپشاورزلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
پی ایس ایل10کامیلہ آج سےلاہورکےقذافی سٹیڈیم میں سجےگا، ایونٹ میں آج بھی ایک میچ کھیلا جائے گا۔لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کےدرمیان ہونے والا میچ مقامی وقت کےمطابق رات 8بجےشروع ہوگا۔
واضح رہےکہ میگاایونٹ میں لاہورقلندرزنےابھی تک 4میچ کھیلےہیں جن میں2میچزمیں قلندرزکامیاب رہی جبکہ 2میں شکست کاسامناکرناپڑا، اس وقت ٹیبل پوائنٹس لاہور قلندرز کے 4 پوائنٹس ہیں۔دوسری جانب پشاورزلمی نےبھی چارمیچزکھیلےہیں جس میں ایک میچ میں فتح پشاورزلمی کامقدربنی جبکہ 3میچزمیں ہاران کی تقدیربن گئی۔ اس وقت ٹیبل پوائنٹس پر پشاور زلمے کے دو پوائنٹس ہیں۔
یادرہےکہ اسلام آبادیونایئٹڈنےمیگاایونٹ میں پانچ میچزکھیلےہیں اورپانچوں میچزمیں فتح سےہمکنارہوئی۔پوائٹنس ٹیبل پراسلام آبادیونائیٹڈکےابھی تک دس پوائنٹس ہیں۔

Leave a reply